19 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے سعودي عرب کے حکام سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کے بيہودہ الزامات کے سلسلے ميں غيرذمہ دارانہ موقف اپنانے سے گريز کريں.

ابنا: ايران کے نائب وزير خارجہ حسين امير عبداللہيان نے تہران ميں سعودي عرب کے سفير محمد بن عباس الکلابي سے ملاقات ميں کہاکہ سعودي عرب کو چاہئے کہ ايران کےذريعے واشنگٹن ميں سعودي سفير کے قتل کا منصوبہ تيار کرنے کے تعلق سے امريکہ کےبے بنياد دعوے اور جھوٹے سناريو کے بارے ميں کسي بھي طرح کي جلد بازي ميں کوئي موقف اپنانے اور بيان دينے سے پرہيز کرے -

ايران کے نائب وزير خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے کے ملکوں کے درميان اختلاف پيدا کرنے کي سازشوں سے ہوشيار رہنے کي ضرورت ہے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن ميں سعودي عرب کے سفير کو قتل کرنے کي سازش ميں ايران کے رول کے سلسلے ميں امريکيوں کي طرف سے کيا گيا جھوٹا اور بے بنياد دعوا ہمسايہ ملکوں کے درميان کشيد گي پيدا کرنے کي غرض سے ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب وزير خارجہ نے امريکيوں کي سازشوں کے نتائج کي بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ايران ہر طرح کے خطرات اور دھمکيوں کامقابلہ کرنے کي پوري توانائي رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ امريکا کے اس طرح کے بچکانہ دعوے کے سلسلے ميں ذمہ دارانہ رويہ اپنانے کي ضرورت ہے اور اس بات کي اجازت نہيں ديني چاہئے کہ کوئي ملک اس طرح کے جھوٹے دعوے کرکے عالمي امن و سلامتي کو خطرے ميں ڈالے -

تہران ميں سعودي عرب کے سفير نے بھي اس ملاقات ميں کہاکہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران کے حکام کے موقف کو سعودي حکام تک منتقل کريں گے سعودي سفير نے کہاکہ ايران اور سعودي عرب کے تعلقات اچھي ہمسا‏ئيگي کے اصولوں پر استوار ہيں اور سعودي عرب بھي پوري صورتحال ميں ہوشياري کا مظاہرہ کررہا ہے-...........

/169